rاین اے 119کو پیرس بنانے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز منظور

جمعرات 25 اپریل 2024 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) محکمہ خزانہ پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے انتخابی حلقہ این اے 119کو پیرس بنانے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز منظور کر لیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ منظور کیے گئے فنڈز سے مذکورہ حلقہ میں سڑکوں کی تعمیر ،واٹر سپلائی سمیت دیگر سکیمیں مکمل کی جائیں گی فنڈز کے اجراء کے فوری بعد فنڈز متعلقہ محکوں کو فراہم کر دیے جائیں گے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں