لاہور سمیت پنجاب کے بالائی ،وسطی علاقوں میں آندھی وگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اوروسطی علاقوں میں آندھی،جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی اور وسطی پنجاب میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خان پور 16، لاہورایئرپورٹ 11 اور سٹی06، گجرات 07، ڈی جی خان سٹی07، بھکر، گوجرانوالہ 06، سیالکوٹ (سٹی 06 و ایئرپورٹ 03)، ملتان (ایئرپورٹ 05 و سٹی 04، جھنگ، لیہ، خانیوال، نارووال، ساہیوال 04، حافظ آباد، اوکاڑہ، رحیم یار خان، شیخوپورہ 03، جوہرآباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، بہاولپورایئرپورٹ و سٹی 01 اور فیصل آباد، منڈی بہائوالدین، سرگودھا سٹی،01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت21 اور زیادہ سے زیادہ34 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب38 فی صد رہا۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح65 فیصد رہی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں ٹھوکر نیاز بیگ 65،سی ای آر پی آفس68، جوہر ٹائون اے بلاک 67،ڈان بریڈ 74، بریڈ اینڈ بائونڈ 82، ریونیوسوسائٹی 86،یو ایس قونصلیٹ 95،فیز 8ڈی ایچ اے65 اور پا کستان انجینئرنگ سر وسز میں70 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں