ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز سروس کے متعدد افسران کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز سروس کے متعدد افسران کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں،اس حوالے سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے سید حسین رضوی کو ڈی جی پاکستان ان لینڈ ریونیو سروس اکیڈمی تعینات کر دیا گیا،گریڈ 21 کی آمنہ حسن کو ڈائریکٹر جنرل اینٹی بے نامی انیشیٹیو لاہور اسٹیشن پر خدمات دینے کا حکم جاری کیا گیا ہے، محمد عابد رضا کو چیف کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، گریڈ 21 کی سعدیہ صدف گیلانی کو ممبر ایڈمن ایچ آر ایف بی آر ،گریڈ 20 کی لائیلہ غفور کو ڈی جی ڈائریکٹوریٹ ڈیزینیٹڈ نان فنانشل آف بزنسز اینڈ پروفیشنز لاہور اسٹیشن،گریڈ 21 کی صائمہ شہزاد کو چیف کلکٹر اپریزمنٹ کسٹمز پنجاب تعینات کردیا گیا ہے، گریڈ 21 کے محمد صادق کو چیف کلکٹر اپریزمنٹ پنجاب سے ڈی جی کسٹمز ویلیوایشن کراچی ،محمد محسن رفیق کو چیف کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ ساوتھ کسٹمز ہاوس کراچی رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

قرة العین کو ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آئی او سی او لاہور اسٹیشن پر خدمات دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں