پنجاب بھرمیں 1291ٹریفک حادثات میں 03افراد جاں بحق،1406زخمی

پیر 29 اپریل 2024 22:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) پنجاب بھرمیں 1291ٹریفک حادثات میں 03افراد جاں بحق اور مجموعی طور پر 1406زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1291ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کرتے ہوئے 636 شدید زخمی افراد کو فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ 770معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی تھی۔

(جاری ہے)

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 737ڈرائیوز،59کم عمرڈرائیور، 510مسافراور162پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ271ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت307متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد95حادثات میں 88متاثرین کے ساتھ دوسر ے اور ملتان89حادثات میں 93متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں