تمام مسائل کا حل نظام خلافت راشدہؓ کے عملی نفاذ میں ہے‘ سنی علما کونسل

ہر محاذ پر کامیابی نبیؐکے شاگردوں کے دور کے سنہری فیصلوں کو اپنانے میں ہے‘ مولانا حافظ حسین احمد

منگل 30 اپریل 2024 13:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ تمام مسائل کا حل نظام خلافت راشدہ ؓکے عملی نفاذ میں ہے، سیا سی ،معاشی اور ملکی بحرانوں کا خاتمہ خلفا ء ؓکے دور حکومت کے فیصلوں پر عمل کر نے میں مضمر ہے،ہر محاذ پر کامیابی نبیؐکے شاگردوں کے دور کے سنہری فیصلوں کو اپنانے میں ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلمانوں نے جب تک حضور اکرمﷺ کے فرامین اور قرآن پاک کے احکام کو پیش نظر رکھا وہ دنیا کے کامیاب ترین حکمران کہلائے آج ہمیں اپنے نوجوانوں کو اسلام کی عظمت رفتہ کا یہ بھولا سبق یاد دلانا ہوگا اور انہی اصولوں کو اپناکر ہی موجودہ بحران سے نکلا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے معاشی سیا سی حالات کی درستگی آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر عمل کر نے میں نہیں ہے بلکہ خلفائے راشدین ؓکے سنہری فیصلوں کو اپنانے میں ہے ۔ خلفائے راشدینؓ کے ایام وصال وشہادت کو سرکاری اہتمام سے منایا جائے اور عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں