وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سینٹر ضرار شہید روڈ کینٹ کا دورہ

منگل 30 اپریل 2024 13:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے منگل کے روزنادرا سنٹر ضرار شہید روڈ کینٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات بنوانے کے لئے آنے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے دستاویزات کے حصول بارے دریافت کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں کودر پیش مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

وزیر داخلہ نے نادراسنٹر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کائو نٹرز پر موجود شہریوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ نادرا میں کو ئی ایجنٹ مافیا نہیں ہے ،پاسپورٹ آفس سے بھی اس کا خاتمہ کریں گے۔ انہو ں نے کہا کہ نادرا سنٹرکے دورے کا مقصد شہریوں کو دستاویزات کے حوالے سے سہولیات فر اہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں