فوڈ رائیڈر جلد ڈلیوری کے چکر میں 28 چالان کروا بیٹھا

رائیڈر نے 28مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی تھی، مال روڈ پر پکڑا گیا

منگل 30 اپریل 2024 14:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) کھانا ڈلیور کرنے والا موٹر سائیکل رائیڈر صارفین کو جلد کھانا ڈلیور کرنے کے چکر میں 28 چالان کروا بیٹھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مال روڈ پر ٹریفک وارڈن نے 28بار ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے والے رائیڈر کو پکڑ لیا اور اس پر 10ہزار روپے سے زائد کے ای چالان کی مد میں جرمانہ عائد کیا۔پولیس نے جلدی ڈلیوری کے چکر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے رائیڈر کو کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس قبضے میں لے کر جانے کی اجازت دے دی۔واضح رہے کہ لاہو رمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف ایک مرتبہ پھر کریک ڈان شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں