سیکرٹری داخلہ پنجاب کا قیام امن کے لئے اسلحہ کی نمائش پر سخت پابندی یقینی بنانے کا حکم

منشیات اور آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کا کمشنر مریم خان کے ہمراہ سنٹرل جیل اور وومن جیل کا دورہ

منگل 30 اپریل 2024 22:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ملتان آمد پر کمشنر آفس میں لاء اینڈ آرڈر بارے تفصیلی بریفنگ لی۔انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی، لاء اینڈ آرڈر کو قائم رکھنے کیلئے ڈویژنل انتظامیہ و پولیس کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔انہوں نے قیام امن کیلئے اسلحہ کی نمائش پر سخت پابندی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منشیات اور آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔

اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے کہا کہ شہر اولیا سمیت ڈویژن بھر میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے۔محرم الحرام،ماہ صیام، ربیع الاول و دیگر مذہبی امور پر علماء کرام کو مکمل تعاون حاصل ہے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر منیشات کے عادی افراد کی بحالی کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر میں مقیم افراد کیلئے ووکیشنل ٹریننگ کروائی جارہی ہے۔

سنٹر میں مقیم افراد کی دلچسپی کو مدنظر رکھ کر کورسز کروائے جارہے ہیں۔کورس مکمل ہونے ہے بعد ٹیوٹا ان افراد کو سرٹیفکیٹ بھی جاری کرے گا۔ آر پی او ملتان ریجن کیپٹن (ر )سہیل چوہدری نے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف سخت ایکشن جاری ہے ابتک 7303 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 6555 بجلی چور گرفتار کئے گئے۔ڈویژن میں 10504 پولیس کی نفری، 82 پولیس اسٹیشنز، لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر ہے۔

ڈویژن میں 4 تحفظ مرکز قائم، 2598 شہریوں کو ریلیف دیا گیا۔ تھانوں میں جدید سسٹم، مفاہمتی کلچر لاگو،شکایات پر فوری ایکشن لیا جاتا ہے۔تھانوں کی اپ گریڈیشن کا مقصد شہریوں کے تحفظ کے لئے پولیس کے رویہ اور کلچر تبدیل کرنا ہے، شہریوں کا تھانوں میں جاکر خود کو محفوظ سمجھنا ناگزیر ہے۔کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی پر خصوصی فوکس ہے۔

سی پی او ملتان صادق ڈوگر نے کہا کہ ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر میں مریضوں کو بحالی کے عمل کے دوران سخت سیکورٹی میں رکھا گیا ہے۔معاشرے سے منشیات کا خاتمہ اور حوصلہ شکنی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ڈی سی ملتان کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بارے تفصیلی بریفننگ دی۔ ایڈیشنل کمشنر عبد الجبار، متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ بعدازاں سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل، کمشنر مریم خان کے ہمراہ سنٹرل جیل، وومن جیل کا دورہ کیا اور جیل میں سہولیات کی انسپکشن کی، قیدیوں سے ملاقات کی۔انہوں نے جیل کے ہسپتال میں داخل قیدیوں سے ملاقات کی، علاج و معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا،کچن کی انسپکشن کی اور فوڈ کوالٹی کو چیک کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں