پنجاب حکومت کی کارکردگی صر ف فو ٹو سیشن ہے‘ فرخ جاوید مون

دوبارہ کرپشن و لوٹ ماری کا بازار گرم ، پاکستان کی غیورعوام جعلی حکومت سے نجات چاہتے ہیں

بدھ 1 مئی 2024 13:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے مرکزی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی صر ف فو ٹو سیشن ہے،تحریک انصا ف ایک حقیقت ہے، بد قسمتی سے ملک بھر میں دوبارہ کرپشن و لوٹ ماری کا بازار گرم ہے ، پاکستان کی غیورعوام موجودہ جعلی حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے 22کروڑ عوام سمیت پوری دنیا جانتی ہے کہ عمران خان کو بے گناہ پابند سلاسل کر کے اپنی مرضی و منشا پر چلانے کے لیے مجبور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن پاکستان اور عوام کو حقیقی آزادی دلانے کی جدوجہد میں عمران خان نہ جھکے ہیں نہ آئندہ جھکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں انتشار اور افراتفری کی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہے غیر آئینی اقدامات نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں کے دلدل میں دھکیلا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں