پنجاب میں صنعتکاری کا عمل تیز کرکے روزگار کے مواقع بڑھائیں گے‘چوہدری شافع حسین

وزیر صنعت و تجارت کا روڈا کے ہیڈآفس کا دورہ، چیئرمین روڈا سے ملاقات اور بریفنگ اجلاس میں شرکت

بدھ 1 مئی 2024 18:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ہیڈآفس کا دورہ کیا جہاں چیئرمین روڈا اظفر علی ناصر سے ملاقات کی اور بریفنگ اجلاس میں شرکت کی، اجلاس کے دوران راوی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے راوی سٹی، چہار باغ اور دیگر منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روڈا کے منصوبوں سے تجارتی اور معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی، انہوں نے کہا کہ پنجاب کو معاشی اور کاروباری سرگرمیوں کا مرکز بنائیں گے اور صنعتکاری کے عمل کو تیز کرکے روزگار کے مواقع بڑھائیں گے، صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول موجود ہے، پنجاب کے صنعتی مراکز میں اندرونی بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں نے سرمایہ کاری کررکھی ہے،صوبے میں نئی سرمایہ کاری بھی لارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں