چائلڈ لیبر کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے‘سارہ احمد

مزدوروں کی مکمل مزدوری، اچھی صحت اور کام کے اوقات کار کو ملحوظ رکھنا چاہیے

بدھ 1 مئی 2024 22:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) چیئرپرسن سارہ احمد نے اپنے یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن محنت کشوں اور مزدوروں کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے کیونکہ تمام مزدوروں کو ان کا حق ملنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔اس حوالے سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔چیئرپرسن سارہ احمد نے مزید کہا کہ مزدوروں کی مکمل مزدوری، اچھی صحت اور کام کے اوقات کار کو ملحوظ رکھنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں