بین المذاہب قائدین کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات،ایرانی صدر ودیگرکی ناگہانی اموات پراظہار تعزیت

بدھ 22 مئی 2024 18:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) بین المذاہب قائدین کے وفدنے بدھ کے روز یہاں ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات کی، اس موقع پرایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی ودیگر ایرانی حکومت کی اعلی شخصیات کی حادثہ میں ناگہانی اموات پرنائب قونصلیٹ آغامغاوی سے اظہار تعزیت کیا۔علماء کے وفد نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ابراہیم رئیسی عالم اسلام کے لیڈر تھے ،ابراہیم رئیسی کی پالیسیاں اور ویژن عالم اسلام کو یکجا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی رہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ مایوس ہے ،ابراہیم رئیسی نے اپنی قائدانا صلاحیتوں سے بین الاقوامی سطح پر ناممکن کو ممکن بنایا، ایران نے ہمیشہ صہیونی فوج کی بربریت کیخلاف موثر آواز بلند کی ، ملاقات کرنے والے وفد میں علامہ سید حسن رضا ہمدانی،مولانامحمدعاصم مخدوم،مادڑیٹر ڈاکٹر مجید ایبل،سردار بشن سنگھ،بھگت لال کھوکھر،علامہ محمد افضل حیدری،علامہ امجدعلی جعفری ،سید محمود غزنوی ،علامہ قاری خالد محمود،سہیل احمد رضا،خرم نقوی،سید امتیاز کاظمی ،علامہ باقر گھلو ،مفتی شبیر انجم اورسید وقار الحسنین نقوی شامل تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں