مریم نواز کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی

جمعرات 2 مئی 2024 15:01

مریم نواز کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) لاہور کی ایڈیشنل عدالت نے پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کے خلاف درج مقدمے کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج ظفر نواز کے تبادلے کے باعث سماعت ڈیوٹی جج نے کی جو فوری بعد عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے سماعت 6مئی تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک رپورٹ طلب کی تھی۔یاد رہے کہ 25اپریل کو پولیس کی پاسنگ آٹ پریڈ کے موقع پر پولیس کا یونیفارم پہنے پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست سیشن کورٹ لاہور میں دائر کی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں