ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

جمعرات 2 مئی 2024 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف شہری ملک نجیب اللہ کی درخواست پر جمعرات کو سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ضمنی انتخابات میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جو بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت دفعہ 144 کے نفاذ کو کالعدم قرار دے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں