ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا سارہ رشید نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

جمعرات 2 مئی 2024 17:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا سارہ رشید نے جمعرات کے روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا۔ترجمان الحمرا کے مطابق نئی تعینات ہونے والی سربراہ الحمرا سارہ رشید کی الحمرا آمد پرافسران نے سارہ رشید کو خو ش آمدید کہا، انہیں مبارکباد پیش کی اور گلدستہ بھی پیش کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق چارج سنبھالنے کے بعد الحمرا افسران کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سارہ رشید نے کہا کہ الحمرا خوبصورت ادارہ ہے، پرعزم ہوکر کام کریں گے،خلوص، ایمانداری اور محنت میرے کیرئیر میں کامیابی کا قرینہ ہے،ثمر آور نتائج دینے والے اقدامات اٹھائیں گے۔

الحمرا کے مشن،کارکردگی، خدمات،سروس ڈلیوری بارے بریف کیا جائے گا۔ابتدائی ملاقات میں ڈائریکٹر ایڈمن عاصم چوہدری،ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیو محمد عارف،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن خرم نویل و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں