سول سروس اکیڈمی کے وفد کا تاریخی کٹاس راج مندر چکوال کا دورہ ،سیکرٹری بورڈ کی بریفنگ

جمعرات 2 مئی 2024 17:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) سول سروس اکیڈمی کے10 رکنی وفد نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز( پی اے ایس) کے ڈائریکٹر ڈاکٹرساجد محمود چوہان اور ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد بلال اکرم کی سربراہی میں جمعرات کو تاریخی کٹاس راج مندر (چکوال) کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے وفد کے ارکان کو ٹرسٹ بورڈ کی جانب سے بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے ہندو یاتریوں کی رہائش کے لئے تعمیر کردہ کمروں اور ڈائیننگ ہال سمیت دیگر ترقیاتی اقدامات بارے بریفنگ دی اور سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات سے آگاہ کیا۔

وفد کے ارکان کو مندر کے مختلف مقامات کا دورہ بھی کروایا اور اس کے تاریخی پس منظر سے آگاہی فراہم کی گئی۔بورڈ کی شرائنز و ٹیکنیکل برانچ کی جانب سے مندر کی تز ئین و آرائش سمیت دیگر اقدامات بارے بھی بتایا گیا۔اس موقعے پر اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹرساجد محمود چوہان کا کہنا تھا کہ ٹرسٹ بورڈ گوردواروں اور مندروں کی بہترین انداز میں دیکھ بھال اور حفاظت کر رہا ہے۔وفد نے اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی بہتر ین خدمات پر ٹرسٹ بورڈ کے سیکرٹری فرید اقبال کو تعریفی شیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں