پروفیسر ذوالفقار علی کو تحریک منہاج القرآن لاہور کا صدر مقرر کردیا گیا

ہفتہ 11 مئی 2024 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنماپروفیسر ذوالفقار علی کو منہاج القرآن لاہور کا صدر مقررکر دیا گیا۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپورنے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نومنتخب صدر پروفیسر ذوالفقار علی کونائب ناظم اعلی علامہ رانا محمد ادریس،نور اللہ صدیقی، انجینئر محمد رفیق نجم، ناظم لاہورامجد حسین چوہدری،کیپٹن (ر) عبد المجید و دیگر رہنماؤں نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

پروفیسر ذوالفقار علی نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر جو اعتماد کیا گیا اس کے لئے شکر گزار ہوں۔تحریک منہاج القرآن لاہور کی گراس روٹ لیول تک تنظیم سازی میری ترجیح ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا امن،محبت اور رواداری کا پیغام لاہور کے ہر گھر اور ہر فر تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے نئی ذمہ داری ملنے پر اس عزم کا اظہار کیا کہ فی زمانہ نفرتوں کے خاتمے کیلئے کام کرنا اللہ رب العزت کی طرف سے بہت بڑی توفیق اور سعادت ہے، جو اعتماد کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپورنے پروفیسر ذوالفقار علی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پروفیسر ذوالفقار علی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے اور تحریک کے پیغام کو لاہور میں مزید فروغ ملے گا۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و تحقیقی مساعی فروغ عشق مصطفی اور فروغ علم و امن، اتحاد بین المسلمین کیلئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں