ں*ایل ڈبلیو ایم سی ایم وی آئی ملازمین کی ٹھو کر ورکشاپ میں ٹرینگ ورکشاپ کا انعقاد

ٴْسی ای او کی بہترین حکمت عملی اور کاوشیں مزید رنگ لانے لگی ہے۔صدرکلین سٹی ملک اعجاز امین

اتوار 12 مئی 2024 17:55

۵ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) ایل ڈبلیو ایم سی ایم وی آئی ملازمین کی ٹھو کر ورکشاپ میں ٹرینگ ورکشاپ کا انعقاد۔ٹرینگ ورکشاپ میں سرکل ون اور سرکل ٹو کے تمام ایم وی آئی نے شمولیت اختیار کی ۔ورکشاپ میں ملازمین کو فلیٹ سمیت ڈویلپمنٹ کے حوالے معلو مات فراہم کی گئی۔کلین سٹی لیبر یو نین کے جنرل سیکر ٹری میاں شاہد الرحمان اور صدر ملک اعجاز امین نے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سے بابر صاحب دین کے اس اقدام کو سراہا اور شکریہ ادا کیا ۔

میڈیا نما ئندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کلین سٹی لیبر یونین کے صدرملک اعجاز امین اور جنرل سیکر ٹری میاں شاہد الرحمان کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی ملازمین کے مسائل کا حل اور آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

ملازمین کو دی گئی ٹرینگ پر بابر صاحب دین سے اظہار تشکر ۔انکا مزید کہنا تھا کہ سی ای او کی بہترین حکمت عملی اور کاوشیں مزید رنگ لانے لگی ہے، ملازمین کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ملازمین کو دی گئی تمام سہولیات بلا تفریق فراہم کی جا رہی ہیں ۔

یہی وجہ ہے کہ سی ای او بابر صاحب دین اور ان کی تمام ٹیم ڈی ایم ڈیز اورنگزیب، فہد محمود ،جی ایم آپریشن راشد ظہور، جی ایم ایچ آر ذوالقرنین کی نمایاں ٹیم ورک کی وجہ سے ملازمین کے لیے دن بدن سہولیات فراہمی میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں