شہر کے تمام گرجا گھروں کو سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، محمد فیصل کامران

اتوار 12 مئی 2024 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ شہر کے تمام گرجا گھروں کو سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ صوبائی دارلحکومت میں گرجا گھروں کی سکیورٹی پر لاہور پولیس کے 01 ہزار کے قریب افسران واہلکار تعینات کیے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہر کے انٹری پوائنٹس پر موجود جوانوں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ محمد فیصل کامران نے کہا کہ والنٹئیرز کے ذریعے گرجا گھروں میں داخلے سے قبل ہر فرد کی تلاشی یقینی بنائی جائے۔ سپروائزری افسران حفاظتی انتظامات خود چیک کریں۔گرجا گھروں کی سکیورٹی پر تعینات جوان گردونواح کڑی نظر رکھیں۔ڈولفن،پی آریواور تھانوں کی گاڑیاں موثرگشت جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں