دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں حج تربیتی پروگرام کا انعقاد

اتوار 12 مئی 2024 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں اتوار کے روز یہاں حج تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں عازمین کو مناسک حج اور روضہ رسول پر حاضری کے آداب سکھائے گئے، شیخ الحدیث والفقہ مفتی عبدالعلیم سیالوی نے تر بیتی حج پروگرام میں شرکت کرنے والوں کو تفصیل کیساتھ میقات سے احرام باندھنا اور نیت کرنا، عرفہ کے دن غروب آفتاب تک میدان عرفات میں رہنا، مزدلفہ میں وقوف کرنا، جمرات کو کنکریاں مارنا، قربانی کرنا، سرکے بال منڈوانا یاکٹوانا، طوائف وداع کرنا، حجر اسود کا بوسہ، مقام ابراہیم کی زیارت، صفا و مروا کی سعی کرنا، روضہ رسول پر حاضری کے آداب سمیت دیگر مناسک حج اورعمرہ کی ادائیگی کا طریقہ بتایا۔

(جاری ہے)

مفتی عبدالعلیم سیالوی نے عازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج بیت اللہ رضائے الہی کے حصول کا اہم ذریعہ ہے۔ سفرحج سے پہلے صدق دل سے تمام گناہوں سے توبہ کی جائے، اگر کسی کے حقوق ادا کرنے ہیں تو ادا کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں