الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ،خاموش نہیں بیٹھیں گے‘جے یو آئی

جمعیت علما اسلام کا مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو عوام اور تاریخ کسی صورت معاف نہیں کرے گی

پیر 13 مئی 2024 12:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے، جمعیت علما اسلام کا مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو عوام اور تاریخ کسی صورت معاف نہیں کرے گی، حالیہ الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ کے ساتھ جس طرح کھلواڑ کیا گیا ،اس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جے یو آئی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور عوام کے حق پر ڈالے گئے ڈاکے پر کسی صور ت خامو ش نہیں رہے گی ، جے یو آئی کو پارلیمنٹ سے دور رکھنی کی ساز ش کھل کر سامنے آ چکی ہے ادارے یاتو اپنے آ پ کو سیا ست سے الگ کر لیں یا پھر وردی اتارکر سیا ست کے میدان میں آ جا ئیںعوام با شعور ہو چکے ہیں اب اداروں کو اپنے دائرے تک محدود ہو نا پڑے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں