لاہور،سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن منیب الرحمان کا مختلف امتحانی سنٹرز کا دورہ

پیر 13 مئی 2024 15:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن منیب الرحمان نے ہائر سیکنڈری پارٹ ون کے جاری امتحانات کا جائزہ لینے کےلئے مختلف امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے لاہور کالج یونیورسٹی ، کنیڈ کالج ، اپوا کالج اور گورنمنٹ گلبرگ ہائی سکول فار بوائز لاہور کینٹ کا دورہ کیا اورتمام امتحانی سینٹر میں قواعد و ضوابط پر مکمل عمل درآمد اور طالب علموں کو دی جانے والی سہولیات کا بغور جائزہ لیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری اکیڈمک نعمان جمیل اور کنٹرولر امتحانات زاہد میاں بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پرکنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے کہاکہ امتحانات کو شفاف بنانا اولین ترجیح ہے ،تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومتِ پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں بوٹی مافیا کے خلاف زیرو ٹارلینس پالیسی پر عمل کرانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں