پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے چوری شدہ کار ڈھونڈ نکالی

پیر 27 مئی 2024 12:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2024ء) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے چوری شدہ کار ڈھونڈ نکالی۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق میو ہسپتال کی پارکنگ سے چوری ہونے والی کار کیمروں کی مدد سے شادمان سے ٹریس کر لی گئی۔ شہری کی جانب سے 15پر کار چوری ہونے کی اطلاع دی گئی۔ سیف سٹی نے 15پر کال موصول ہونے پر فوراً کار کو ٹریس کرنا شروع کیا، کار کو نجی ہسپتال کی پارکنگ میں پارک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سیف سٹی نے پولیس کو فورا موقع پر روانہ کیا، پولیس نے کار اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ تفتیش کے دوران پتہ چلا ڈرائیور ہمسائے سے گاڑی مانگ کر لایا تھا۔ غلط فہمی سے کسی اور کی گاڑی پارکنگ سے لے آیا۔ تصدیق کے بعد گاڑی اصل مالک کے حوالے کر دی گئی ۔پولیس نے ڈرائیور کی غلط فہمی پر گاڑی لے جانے کی تصدیق کرنے کے بعد ڈرائیور کو رہا کر دیا۔ چوری شدہ گاڑی واپس ملنے پر مالک نے سیف سٹی اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان سیف سٹیز نے کہا کہ شہری کسی بھی ایمرجنسی میں 15پر فوری کال کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں