لاہور میں نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی

جھنگ کی رہائشی خاتون کو ملزم عمر نے نوکری کا جھانسہ دیکر لاہور بلوایا تھا، مقدمہ درج

پیر 13 مئی 2024 15:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) لاہور میں نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

مقدمے کی تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ ستوکتلہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں 5ملزمان نے خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ جھنگ کی رہائشی خاتون کو ملزم عمر نے نوکری کا جھانسہ دیکر لاہور بلوایا تھا۔ جس کے بعد ملزم ، متاثرہ خاتون کو ستوکتلہ کے علاقے میں ایک فلیٹ میں لے گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمر فاروق کے 4ساتھی فلیٹ میں پہلے سے موجود تھے، نشے کی حالت میں خاتون پر تشدد کے بعد اسے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں