گرمی کی شدت بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ میں اضافہ،شہری پریشان

پنجاب میں ہیٹ ویو ،پی ڈی ایم اے کا بارش ، طوفان کاالرٹ جاری

جمعہ 17 مئی 2024 21:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق 18 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں ،ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں ماہ درجہ حرارت اوسطاً8 ڈگری تک بڑھنے کے امکانات ہیں، 21 سے 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے امکانات موجود ہیں ، ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب گرمی کی شدت بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ کردیا گیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے، صوبائی دارلحکومت لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی۔ دیہی علاقوں میں4 سی5 گھنٹے اور شہروں میں 2 سے 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ بجلی کی طلب 4500 میگاواٹ سے تجاوزکرگئی ، لیسکو کے پاس کوٹیمیں 600 میگاواٹ کمی ہو گئی۔

لیسکوحکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قلت نہیں سسٹم کا ایشو آرہا ہے، لوڈشیڈنگ کاشیڈول آئندہ دنوں میں جاری کیاجائے گا۔ خیال رہے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبہ سندھ اور پنجاب میں گرمی کی لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی تھی۔ این ڈی ایم کا کہنا تھا کہ 15 سے 30 مئی کے درمیان درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ جون میں 45 سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں