۳وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ایلیٹ یونیفارم پہن کرکمانڈوز کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میںشرکت،کیش انعامات کااعلان
7بیدیاں روڈ پر ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ایلیٹ کمانڈوزنے جنرل سلامی پیش کی، وزیراعلی مریم نوازنے پریڈ کا معائنہ کیا، ٹریننگ میں اعلی کارکردگی پر شیلڈ تقسیم کیں
جمعہ 17 مئی 2024 21:25
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹریننگ میں اعلیٰ کارکردگی پر کمانڈوز میںانعامات تقسیم کیے اور بہترین کارکردگی پر کیش انعامات کا اعلان بھی کیا ۔
ایلیٹ کمانڈوز نے ٹریننگ مکمل کرنے پر حلف لیا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ایلیٹ پولیس کے جدید اسلحے ، ایم پی فائیو ایس ایس آر، پی او ایف آئی، این وی جی گن کا عملی معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فی میل کمانڈوز سے ملاقات کی اور تصاویر بنوائیں ۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹریننگ مکمل کرنے والے ایلیٹ کمانڈوز کے والدین اور اہل خانہ سے ملاقات بھی کیں ۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایلیٹ فورس کے یونیفارم میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کر کے جتنی خوشی آپ کو ہو رہی ہے اتنی ہی خوشی مجھے ہو رہی ہے۔ یہ انتہائی مشکل چھ ماہ کی ٹریننگ تھی، 800 بچے کامیاب ہوئے جن میں 70 خواتین بھی شامل ہیں۔پریڈ کے معائنے کے دوران آپ کے چہرے پر پاکستانیت دیکھ کر مجھے بطور وزیراعلی انتہائی حوصلہ ملا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ایلیٹ فورس نواز شریف اور شہباز شریف کا لگایا ہوا پودا ہے جس میں ابھی تک 17 ہزار نوجوان ٹرینڈ ہوئے۔ آپ سے اظہار یکجہتی کے لیے میں ایلیٹ فورس کا یونیفارم پہن کرآئی ہوں۔انہوں نے کہاکہ آپ لوگ قوم کے ان چند خوش قسمت بیٹے اور بیٹیوں میں سے ہیں جن کو یہ وردی پہننا نصیب ہوئی ہے۔ یہ وہ قومی خدمت ہے جو چند قوم کے بیٹے اور بیٹیوں کے نصیب میں آتی ہے۔ایلیٹ فورس کی پاس آؤٹ ہونے والی خواتین کو خصوصی طور پر شاباش دیتی ہوں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سی ایم ہاؤ س کی طرف سے پاس آؤٹ ہونے والوں کے لئے خصوصی کیش پرائز بھجواؤں گی۔پاس آؤٹ ہونے والی خواتین کے والدین کومبارکباد دیتی ہوں جنہوں نے اپنی بچیوں پر اعتماد کیا اور انہیں ملک کی خدمت کے لیے وقف کیا۔جب یہ بچیاں قوم کے بیٹوں کے ہمراہ شانہ بشانہ اپنے فرائض ادا کریں گی تو قوم کو ان پر فخر ہوگا۔ شہید کو دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ یہ شہادت کا کیا جذبہ ہے جس کے لئے لوگ اپنے بیٹوں کو مٹی پر قربان کرنے کے لیے پیش کرتے ہیں، شہادت کے اس جذبے کو سلام کرتے ہیں۔ ایلیٹ فورس کے 85 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، تمام فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ قرآن مجید کہتا ہے کہ شہید زندہ ہے اور وہ چند خوش نصیب ہوتے ہیں جن کو موت کے بعد بھی زندگی ملتی ہے۔ آئی جی پنجاب بہت متحرک آفیسر ہیں۔ جو تبدیلیاں آئی جی پنجاب پولیس میں لارہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں۔ پولیس فورس کے پیچھے کھڑی ہوں، جو سہولیات اور ٹیکنالوجی چاہیے مہیا کریں گے۔ پولیس کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کی سرحد پر پولیس چوکیوں پر حملے ہو رہے ہیں جنہیں پولیس کے جوان بہادری سے روک رہے ہیں۔آئی جی پنجاب کو جدید سیکورٹی آلات حاصل کرنے کاکہا ہے۔ میرے لیے ہر بیٹے اور بیٹی کی جان انتہائی قیمتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے پولیس کو آٹھ جدید ترین تھرمل امیجنگ کیمرے مہیا کیے ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ جب گھر سے نکلتی ہوں تو اپنے کندھوں پر ذمہ داری کا احساس ہوتا ہے۔جو وعدے آپ نے پاکستان کی عوام کے ساتھ کیے ہیں وہ نبھانے ہیں۔ جب آپ کو مشکل پیش آئے تو اپنے حلف کے الفاظ کو یاد کریں۔نوجوانوں کے فورس میں شامل ہونے سے مجھے تبدیلی نظر آنی چاہیے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جب آپ کے پاس کوئی مظلوم آئے تو آپ نے اس کی دادرسی کرنی ہے اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔وہ وقت دور نہیں ہے جب پولیس پہ لگے ہوئے دھبے ہم دھوئیں گے اور لوگ سکون سے اپنے گھروں میں سوئیں گے۔اپنے فرائض کی بہترین ادائیگی میں اللہ تعالی ہمیں کامیاب کرے اور ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق،معاون خصوصی ذیشان ملک، آئی جی اور دیگر پولیس افسران موجود تھی-متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کینیا کی بندرگاہ پر پھنسے پاکستانی چاول کے 1300 کنٹینرز چھوڑ دئیے گئے
نئے بجٹ میں گرین پاکستان پروگرام کیلئے 15 ارب 62 کروڑ مختص کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت کی 100دنوں کی کارکردگی جھوٹ پر مبنی ہے‘احمد خان بھچر
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران کی جناح ہسپتال آمد، صحافی اخلاق باجوہ، شاعر تجمل کلیم کی عیادت کی
پنجاب اسمبلی اجلاس،9 مئی کے تذکرے پر اپوزیشن ،حکومتی اراکین آمنے سامنے ،ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش ..
الحمرا آرٹس کونسل میں کلاسیکل تھیٹر فیسٹیول کی اختتامی تقریب کا انعقاد
9 مئی مقدمات، ڈاکٹر یاسمین، عمر سرفراز و دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی کی ملاقات
پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کی اوپن ہارٹ سرجری کر دی گئی
ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کا احسن قدم
صوبے میں لاقانونیت کی انتہا، وزیر اعلیٰ پنجاب فوٹو سیشن میں مصروف ہیں
عوام اور کارکن رکنیت سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں : جے یو آئی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عمران خان سے ہاتھ جوڑ کر پاؤں پکڑ کر روکا تھا ، وہاں تک نہ جائیں واپسی نہیں ہوگی
-
سردار تنویر الیاس گرفتار کر لیے گئے
-
اسٹیبلشمنٹ نہ چاہتی تو یہ مینڈیٹ چور کبھی حکومت میں نہیں آسکتے تھے
-
پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کیلئے تیار
-
صوبے میں امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے، شرجیل میمن
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی امریکہ کے ہاتھوں شرمناک شکست کا معاملہ قومی اسمبلی میں جا پہنچا
-
9 مئی مقدمات، ڈاکٹر یاسمین، عمر سرفراز و دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
-
ججز کا کام قانونی فیصلے کرنا ہوتا، لیکن وہ عدالت میں سیاسی بیان بازی کررہے تھے
-
پاکستان یہ میچ جیتنے کے لائق ہی نہیں تھا‘، امریکا سے شکست پرشعیب اختر بھی کھل کربول پڑے
-
امریکی کرکٹر نے حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگا دیا
-
صحت عامہ کے تحفظ کیلئے غذائی تحفظ کو یقینی بنا نا ضروری ہے، چیئرمین سینیٹ
-
پارلیمنٹ زراعت اور کسانوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، سردارایازصادق