بشکیک سے مزید175 پاکستانی طالبعلم پاکستان پہنچ گئے

وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ نے لاہور ایئر پورٹ پر واپس آنے والے طلبہ کا استقبال کیا

اتوار 19 مئی 2024 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) بشکیک سے مزید175 پاکستانی طالبعلم پاکستان پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر بشکیک سے واپس آنے والے طلبہ کا استقبال کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے واپس آنے والے طلبہ سے ہاتھ ملایا اور انہیں وطن واپسی پر خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت پاکستان کرغزستان کی حکومت سے رابطے میں ہے، طلبہ کے لئے ٹرانسپورٹ اور کھانے کا انتظام کیا گیا ہے، لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹس پر طلبہ کی واپسی کے لئے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں، کرغزستان میں ہمارے سفیر طلبہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایئر پورٹس پر طلبہ کی واپسی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، طلبہ کے تحفظات دور کئے جائیں گے،طلبہ کو بحفاظت گھر پہنچایا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں