بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا وقت قریب آگیا ہے‘جے یو آئی

مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی دنیا کی خاموشی نے انسانیت کاسرشرم سے جھکادیا

جمعرات 23 مئی 2024 13:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا وقت قریب آگیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی دنیا کی خاموشی نے انسانیت کاسرشرم سے جھکادیا، مودی سرکار نے بھارت کو انتہاپسندریاست بنادیاوہاں مسلمان تودرکناراچھوت ہندوبھی محفوظ نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کے عوام ظلم وبربریت برداشت کررہے ہیں اور مودی سرکار کے ہر اوچھے ہتھکنڈے کا ڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں عالمی دنیا کو چاہیے کہ خطہ کے وسیع تر مفاد اور قیام امن کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے مقبوضہ کشمیرکے عوام کو حق خود ارادیت دیتے ہوئے انہیں آزاد کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں