وزیر اعلی مریم نواز سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے آ لٹرنیٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی ملاقات،پنجاب میں ڈویلپمنٹ اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق
جمعرات 23 مئی 2024 17:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صوبے کے بیشتر شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم اور لینڈ فل سائٹ موجود نہیں،بعض شہروں میں جزوی طور پر کام ہو رہا ہے،پنجاب کی بہت بڑی آبادیوں کے لئے سیوریج سسٹم لانا بڑا چیلنج ہے،ہر شہر کے لئے پائیدار اور موثر ویسٹ مینجمنٹ سسٹم لانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہروں اور دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی،سیوریج اور ڈرینج کا پائیدار نظام وضع کیا جارہا ہے،فلٹریشن پلانٹ سے متعلق امور کو ایک ہی محکمے کے سپر دکیا جا رہا ہے،صوبے بھر میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی پر توجہ دی جا رہی ہے،پبلک سیکٹر ایجوکیشن سسٹم کوری سٹرکچرنگ کرکے بہترین بنانے چاہتے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ سکولوں کی پرفارمنس کے لحاظ سے کیٹیگری بنا رہے ہیں،ٹیچر ٹریننگ اور انرولمنٹ پراجیکٹ لارہے ہیں،عوام کے مفادات کے تحت فلاح و بہبود کاہر اقدام کرنا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ ہسپتالوں میں 15ہزار تک مریض روزانہ مستفید ہورہے ہیں،مہلک امراض میں مبتلا 2 لاکھ مریضوں کو ان کی دہلیز پر فری میڈیسن پہنچا رہے ہیں،سابق دور میں فری میڈیسن کو ظالمانہ طور پر بند کر دیا گیا تھا،ہیلتھ انفراسٹرکچر کو تبدیل کر رہے ہیں، ہسپتالوں اور مراکز صحت کی ری ویمپنگ ہو رہی ہے،ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں اچھے انتظامات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ،اضلاع میں پہلی مرتبہ کارڈیالوجی اور پیڈز کے علاج کی سہولت لارہے ہیں،ہر ضلع میں علاج کی کافی سہولتیں دیں گے تاکہ کسی کو دوسرے شہر نہ جانا پڑے،کارڈیالوجی وغیر ہ کے عام مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کیلئے ایئر ایمبولینس سروس لارہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کی سکل ڈویلپمنٹ کیلئے ٹیوٹا میں آئی ٹی کورسز کرائے جا رہے ہیں،پاکستان کے پہلے آئی ٹی سٹی میں چین سمیت دیگر ممالک کی کمپنیاں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں،آئی ٹی سٹی کو 10سال کے لئے ٹیکس فری کر رہے ہیں،5سال میں دیگر شہروں میں ہنگامی بنیادوں پر آئی ٹی سٹی بنائیں گے، کسانوں کیلئے جامع کسان کارڈ ل ارہے ہیں،سولر انرجی سے مستفید ہونے کے لئے پراجیکٹ جاری ہیں،کلین انرجی پر پوری توجہ ہے،بچیوں کے لئے الیکٹرک بائیک لا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لو کاسٹ ہائوسنگ سکیم کے تحت عام آدمی کواپنی چھت میسر ہوگی،سپیشل افراد کے لئے خصوصی کارڈ جاری کئے جائیں گے،ریونیور جنریشن پر پوری توجہ ہے،ٹیکس نہیں بلکہ ٹیکس نیٹ بڑھائیں گے،13 کروڑ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بہت بڑا بجٹ چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عورت معاشرے کا محض حصہ نہیں بلکہ پورے معاشرے کے مترادف ہے،دنیا کے پہلے ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن سے پانچ ہزار شکایات کا ازالہ کرچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے محروم طبقات کا برے حالات سے گزرنا میرے لیے بہت تکلیف دہ ہے،عوام کی خدمت کرنا مجھے بے حد پسند ہے،ہرشام خوشی سے سرشار ہو کر گھر جاتی ہوں۔ ایکو تاکا ہاشی نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پنجاب کو ترقی کے سفر میں بھر پور سپورٹ کر رہے ہیں،ترقی اور خوشحالی کے سفر میں پنجاب کے پارٹنر بننا چاہتے ہیں، پاکستان کو خوشحال دیکھنا اچھا لگے گا ۔موشومی معروفی خان نے کہا کہ مریم نواز شریف کو وزیر اعلی دیکھ کر پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا خوشگوار احساس ہوا،پنجاب کو دیکھنے کا اشتیاق تھا،سکیورٹی اور دیگر انتظامات دیکھ کر خوشی ہو ئی،عورت کی حیثیت سے مریم نوازشریف عوام کے مسائل کو بہتر طریقے سے سمجھ اور حل کرسکتی ہیں۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری پی اینڈ ڈی، ڈاکٹر آصف طفیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
![ریلوے افسران کی ٹانگیں کٹ جانیوالے شنٹنگ پورٹر کی الائیڈ ہسپتال میں عیادت](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
ریلوے افسران کی ٹانگیں کٹ جانیوالے شنٹنگ پورٹر کی الائیڈ ہسپتال میں عیادت
![شمیم ملک پیپلز پارٹی (شعبہ خواتین) لاہور کی نائب صدر مقرر، نوٹیفیکیشن جاری](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
شمیم ملک پیپلز پارٹی (شعبہ خواتین) لاہور کی نائب صدر مقرر، نوٹیفیکیشن جاری
![وزیراعلیٰ مریم نوازصوبے کی بہتری کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہیں،ملک صہیب احمد](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
وزیراعلیٰ مریم نوازصوبے کی بہتری کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہیں،ملک صہیب احمد
![پاکستان ریلویز کا انجنوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ایچ ایس ڈی آئل استعمال کرنے کا فیصلہ](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
پاکستان ریلویز کا انجنوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ایچ ایس ڈی آئل استعمال کرنے کا فیصلہ
![پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے اہم ملاقات کا انعقاد](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے اہم ملاقات کا انعقاد
![صدرآصف علی زرداری نے ہر ظلم کا مقابلہ کیا لیکن سر نہیں جھکایا، رہنما پیپلز پارٹی پنجاب](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
صدرآصف علی زرداری نے ہر ظلم کا مقابلہ کیا لیکن سر نہیں جھکایا، رہنما پیپلز پارٹی پنجاب
![ریسکیو 1122 نے عیدتعطیلات کے دوران پنجاب بھر میں 30317ایمرجنسیز پر سروسز فراہم کیں،ترجمان](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
ریسکیو 1122 نے عیدتعطیلات کے دوران پنجاب بھر میں 30317ایمرجنسیز پر سروسز فراہم کیں،ترجمان
![ًریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کو جواب داخل کرانے کی مہلت ..](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
ًریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کو جواب داخل کرانے کی مہلت ..
![{مسلم لیگ (ن) کا اقتدار پیپلزپارٹی کی مرہونِ منت ہے‘حسن مرتضیٰ](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
{مسلم لیگ (ن) کا اقتدار پیپلزپارٹی کی مرہونِ منت ہے‘حسن مرتضیٰ
![ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران کی عیدالاضحی پر بہترین سکیورٹی ڈیوٹی پر پولیس فورس کو شاباش](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران کی عیدالاضحی پر بہترین سکیورٹی ڈیوٹی پر پولیس فورس کو شاباش
![پاکستان سے محبت اور آزادی کی قدر کریں، نئی نسل نظم وضبط کی عادت اپنائے ، پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
پاکستان سے محبت اور آزادی کی قدر کریں، نئی نسل نظم وضبط کی عادت اپنائے ، پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا
![ڈریپ نے کھانسی کے دو سیرپ سمیت 4 ادویات کو مضر صحت قرار دیدئیے](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
ڈریپ نے کھانسی کے دو سیرپ سمیت 4 ادویات کو مضر صحت قرار دیدئیے
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلاول بھٹوکی تحفظات کے ساتھ وزیرعظم کو بجٹ میں تعاون کرنے کی یقین دہانی
-
سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابراہیم خان نے ٹربیونل چیئرمین کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی
-
تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں مزید ریلیف دینے کیلئے کوشش کریں گے
-
اونٹ کی ٹانگ کاٹنے پر پولیس نے سانگھڑ کے وڈیرے کو کلین چٹ دے دی
-
بلاول بھٹو زرداری کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کی 71 ویں سالگرہ پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت
-
وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان سے ٹیلیفونک رابطہ
-
الیکشن ٹربیونلز میں 46 فیصد درخواست گزار پی ٹی آئی کے ہیں، فافن رپورٹ
-
شاندانہ گلزار نے گرڈ اسٹیشن جا کر زبردستی بجلی بحال کروادی
-
تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
-
بلاول بھٹو نے شہباز شریف کو بجٹ میں تعاون کرنے کی یقین دہانی کرادی، اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا
-
تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ تعلیم کے شعبے میں حکومت کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی گوگل فار ایجوکیشن کے وفد سے گفتگو
-
سینیٹرمحمد اسحاق ڈارکا آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلیفونک رابطہ، عید مبارک کا تبادلہ کیا