ہائیکورٹ نے کنٹونمٹ بورڈ میں گھر کے اوپر دکانوں کو سربمہر کرنے اور جرمانے کیخلاف درخواست خارج کر دی

جمعہ 25 نومبر 2016 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء)لاہور ہائیکورٹ نے کنٹونمٹ بورڈ میں گھر کے اوپر دکانوں کو سربمہر کرنے اور جرمانے کیخلاف درخواست خارج کر دی۔گزشتہ روز لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے زمان کالونی عابد روڈ کنٹونمنٹ بورڈ کے رہائشی عاطف مقصود کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ نے گھر کے اوپر پندرہ دکانیں بنانے پر تمام دکانوں کو سربمہر کردیا ہے اور 28لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

دکانیں قانون کے مطابق بنائی گئی ہیں لہٰذادکانوں کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا جائے اور جرمانہ بھی ختم کیا جائے۔ سماع کے دران کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے سینئر لیگل ایڈوائزر بیرسٹر طیب جان نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار نے کنٹونمنٹ بورڈ کے بائی لاز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھر کے اوپر دکانیں تعمیر کیں جس پر انہیں سربمہر کیا گیا اور جرمانہ عائد کیا گیا۔ بلڈنگ بائی لائز کے مطابق گھر کے اوپر یا گھر میں کوئی کمرشل سرگرمی کرنے کیلئے کنٹونمنٹ بورڈ سے این او سیز لینا لازمی ہیں ۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کنٹونمٹ بورڈ میں گھر کے اوپر دکانیں کو سربمہر کرنے اور جرمانے کیخلاف درخواست خارج کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں