ٹریفک جام سے تنگ شہریوں کی سہولت کا بڑا منصوبہ تیار ،سیف سٹی اتھارٹی کا ٹریفک انٹیلی جنس سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ

70 مقامات پر آگاہی کے لیے ایل ای ڈیز لگائی جائیں گی،اہم شاہرائوں اور مین روڈ پر ایل ای ڈیز لگانے کا کام شروع کردیا گیا

منگل 28 مارچ 2017 16:39

ٹریفک جام سے تنگ شہریوں کی سہولت کا بڑا منصوبہ تیار ،سیف سٹی اتھارٹی کا ٹریفک انٹیلی جنس سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) ٹریفک جام سے تنگ شہریوں کی سہولت کا بڑا منصوبہ تیار کر لیا گیا ،سیف سٹی اتھارٹی کا ٹریفک انٹیلی جنس سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ، 70 مقامات پر آگاہی کے لیے ایل ای ڈیز لگائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی کے حکام نے شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک جام کے مسائل اور ٹریفک حادثات کے واقعات کے سدباب کے لئے اہم شاہرائوں اور مین روڈ پر ایل ای ڈیز لگانے کا کام بھی شروع کردیا ہے۔

اپریل میں 70 ایل ای ڈیز شہر کی مختلف اہم شاہرائوں پر لگا دی جائیں گی، یہ ٹریفک کے بارے میں آگاہی پیغام چلائیں گی کہ آگے ٹریفک جام ہے یا ٹریفک کا دبا ہے۔ اپنا راستہ تبدیل کرلیں اس سے ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہوگی اور شہریوں کو بھی سہولت ملے گی۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی ایل ای ڈیز لگائی جائیں گی۔ کینال روڈ پر مختلف مقامات پر ابتدائی طور پر ایل ای ڈیز لگائی جا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں