ْپائل خان کل سے چشتیاں میں اسٹیج ڈرامہ ’’پھر بہار آئی ‘‘ میں اپنے فن کے جلوے دکھائیں گی

جمعرات 11 اکتوبر 2018 13:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء)خوبرو اداکارہ پائل خان گوجرانوالہ میں کامیاب اسٹیج ڈرامہ کرنے کے بعد کل (جمعہ ) سے چشتیاں کے کرائون تھیٹر میں اپنے فن کے جلوے دکھائیں گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پائل خان کو چشتیاں میں پروڈیوسر شاہد چوہدری نے اپنے اسٹیج ڈرامہ ’’پھر بہار آئی ‘‘ میں کاسٹ کیا ہے جس کے لئے پائل خان نے خصوصی ڈانس آئٹم کے ساتھ ملبوسات بھی تیار کروائے ہیں ۔ جبکہ اس ڈرامے میں پائل خان کے ساتھ فرح جان ،عروج خان ،سمرین چوہدری اور کائنات بھی پرفارم کریں گی ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پائل خان نے مختصر عرصے میں وہ کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کے لئے دوسری اداکارائوں کو برسوں محنت کرنی پڑی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں