احسن خان دوست کی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس کرچی روانہ

جمعہ 14 دسمبر 2018 12:47

احسن خان دوست کی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس کرچی روانہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) معروف اداکاراحسن خان شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس کرچی روانہ ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ اداکار احسن خان کے درینہ دوست کی جوہر ٹائون میں شادی تھی جس میں شرکت کرنے کیلئے احسن خان خصوصی طور پرکراچی میں بننے والی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ سے چھٹی لے کر لاہور آئے تھے اور انہوں نے اپنے دوست کی شادی میںشرکت کی ۔

(جاری ہے)

شادی کی تقریب میں خواتین ، مرد اور بچوںنے انہیں اپنے گھیرے میں لے لیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے اور خاص طو رپر ان کی آنے والی ڈرامہ سیریل ’’آنگن ‘‘اور ’’الف ‘‘کے حوالے سے ان سے سوالات بھی کرتے رہے جبکہ ڈرامہ سیریل ’’اڈاری ‘‘میں انکے کردار کی بھرپور انداز میں تعریف کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں