جس بھی گلوکار نے صوفیانہ کلام گایا وہ ناکام نہیں ہوا‘ صنم ماروی

صوفیانہ کلام پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی مقبول ہو رہا ہے

جمعہ 6 دسمبر 2019 12:38

جس بھی گلوکار نے صوفیانہ کلام گایا وہ ناکام نہیں ہوا‘ صنم ماروی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) نامور گلوکار صنم ماروی نے کہا ہے کہ جس بھی گلوکارہ نے صوفیانہ کلام گایا ہے وہ ناکام نہیں ہوا بلکہ انہیں کمال شہرت ملی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں گلوکارہ صنم ماروی نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے گلوکار ہیں جنہوںنے صوفیانہ کلام پیش کیا اور اس کی برکت سے انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی شہرت حاصل ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ اب تو صوفیانہ کلام پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی مقبول ہو رہا ہے اور پاکستانی گلوکاروں کو خصوصی طور پر مدعو کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوفیانہ کلام میں صرف محبت ، امن کا پیغام ہوتا ہے اس لئے یہ بہت جلد دلوں پر اثر کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں