20ء کو سرکاری سطح پر ’’برداشت اوررواداری ‘‘ کے سال کے طور پر منانے کا اعلان کیا جائے ‘ ریشم

تقریبات کا انعقاد کر کے بحث و مباحثہ ،عدم برداشت کے منفی رجحان کو روکنے کیلئے تدارک کیا جائے ‘ انٹر ویو

پیر 16 دسمبر 2019 12:21

20ء کو سرکاری سطح پر ’’برداشت اوررواداری ‘‘ کے سال کے طور پر منانے کا اعلان کیا جائے ‘ ریشم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2019ء) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ حکومت 2020ء کو سرکاری سطح پر ’’برداشت اوررواداری ‘‘ کے سال کے طور پر منانے کا اعلان کرے اور اس کے لئے تعلیمی اداروں سمیت ہر سطح پر بحث و مباحثہ کرایا جائے ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ اگر پاکستانی معاشرے کے رجحانات کو دیکھا جائے تو حکومت کو وسیع پیمانے پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

لوگوں میں برداشت کا مادہ ختم ہوتا جارہا ہے جس سے معاشرے میں مسائل جنم لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلہ میں تعلیمی اداروں کی سطح پر خصوصی تربیت کا اہتمام کرے تاکہ ہم اپنی نئی نسل میں برداشت اور روادری کو پروان چڑھا سکیں ۔ حکومت 2020کو سرکاری سطح پر ’’ برداشت اور رواداری ‘‘ کے سال کے طو رپر منانے کا اعلان کرے اور اس سلسلہ میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے جس میں بحث و مباحثہ کرایا جائے اور عدم برداشت کے منفی رجحان کو روکنے کیلئے تدارک کیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں