سب کچھ حکومت کے کاندھوںپر ڈالنے کی بجائے بطور شہری اپنا کردار بھی ادا کرنا چاہیے ‘ مسعود اختر

کلین اینڈ گرین مہم میں جب تک عوام اسٹیک ہولڈرز نہیں بنیں گے نتائج حاصل نہیں ہو سکتے ‘ سینئر اداکار

جمعہ 28 فروری 2020 11:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء)سینئر اداکار مسعود اختر نے کہا ہے کہ ہمیں سب کچھ حکومت او ر اداروں کے کاندھوںپر ڈالنے کی بجائے بطور شہری اپنا کردار بھی ادا کرنا چاہیے ،ہمیںاپنے گھر کی طرح گلی محلے اور شاہراہوں کو صاف ستھرا رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مسعود اختر نے کہا کہ اگر ہم اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کریں گے تو ہمارے مسائل حل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

بد قسمتی سے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ جو ہمارے فرائض ہیں انہیں بھی حکومت پورا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اب تو ہم سمندر کو بھی آلودہ کر رہے ہیں جس کے آنے والے سالوں انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔حکومت جتنی مرضی کلین گرین مہم چلا لے جب تک عوام اس میں اسٹیک ہولڈر نہیں بنیں گے اس کے نتائج برآمد نہیں ہو سکتے ۔ اگر ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ رکھنا ہے تو ہمیں نہ صرف درخت لگانا ہوں گے بلکہ ان کی حفاظت بھی کرنا ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں