نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

جمعرات 25 اپریل 2024 21:38

نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق بیان کو جعلی قرار دے دیا۔اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی انسٹااسٹوری میں گردشی اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔اس گردشی اسکرین شاٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے نازش جہانگیر نے لکھا کہ یہ خبریں جعلی ہیں میں نے کسی بھی ٹرولنگ پر ایسا کوئی بیان یا ردعمل نہیں دیا کیونکہ یہ میری تربیت میں شامل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ یہ لوگ کیسے اپنا اصلی رنگ دکھا رہے ہیں یہ صرف مجھے ہی نہیں بابر اعظم کو بھی بدنام کر رہے ہیں۔اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ مجھے ایسے لوگوں پر بہت ترس ا?تا ہے، ان کی ٹرولنگ، بدنامی، گالیاں، ان میں سے کچھ بھی میرے لیے اہم نہیں ہے۔ میں یہ صرف اس لیے کہہ رہی ہوں کیونکہ میں کوئی بکواس نہیں سننا چاہتی کیونکہ ا?پ کے اور میرے کیلیبر میں بہت فرق ہے، اس لیے ا?پ لگے رہیے۔نازش جہانگیر نے یہ بھی واضح کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اور ہاں میری نظر میں سب کی ماں، بہن اور بیٹیاں قابلِ احترام ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں