انڈر 19ریجنل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں (کل) 8ٹیمیں ملک کے مختلف سٹیڈیمز میں ٹکرائیں گی

بدھ 8 اگست 2018 20:55

انڈر 19ریجنل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں (کل) 8ٹیمیں ملک کے مختلف سٹیڈیمز میں ٹکرائیں گی
لاہور۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) انڈ ر 19ریجنل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل جمعرات کے روز مجموعی طور پر 8میچز کھیلے جائیں گے ،فیصل آباد اور راولپنڈی کی ٹیموں کے مابین میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ،لاہور اور بہاولپور کی ٹیمیں این بی پی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں ٹکرائیں گی ،فاٹا اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں کے آرایل سٹیڈیم کراچی میں مد مقابل ہوں گی،کراچی وائٹس اور ڈیرہ جمالی کی ٹیمیں نیشنل گرائونڈ اسلام آباد میں آمنے سامنے ہوں گی،ایبٹ آباد اور ملتان کی ٹیمیں ایس بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں ٹکرائیں گی،گروپ اے میں لاہور ریجن وائٹس اور اسلام آباد کے مابین میچ ڈائمنڈ گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا ،گروپ بی میں کراچی بلوز اور حیدر آباد کی ٹیمیں یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس کراچی میں ٹکرائیں گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں