انگلینڈ میں ہوا واقعہ ابھی وہاں ثابت نہیں ہو سکا اور پاکستان میں سزا سنا دی گئی ‘ اہلیہ ناصر جمشید

انصاف کے حصول کیلئے انگلینڈ سمیت کسی بھی عدالت میں جائینگے ‘ ڈاکٹر ثمرا افضل کاشوہر کو دی جانیوالی سزا پر رد عمل

جمعہ 17 اگست 2018 16:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) سپاٹ فکسنگ میں دس سالہ پابند ی کی سزا پانے والے کرکٹر ناصر جمشید کی اہلیہ ڈاکٹر ثمرا افضل نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کو سزا فکس کر کے سنائی گئی،کیس کی سما عت کے دوران ٹربیونل کا ایک رکن شامل ہی نہیں ہوا ،انگلینڈ میں ہونے واقعہ ابھی تک وہاں ثابت نہیں ہو سکا اور پاکستان میں سزا بھی سنا دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل کی جانب سے ناصر جمشید کو دس سالہ پابندی کی سزا پر اپنے رد عمل میں ڈاکٹر ثمرا افضل نے کہا کہ یہ سزا سراسر نا انصافی ہے اور کسی بنیاد کے بغیر سنائی گئی ہے ۔ انصاف کے حصول کے لئے انگلینڈ سمیت کسی بھی عدالت میں جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ناصر جمشید کو سزا فکس کر کے سنائی گئی ہے ، کیس کی سماعت کے دوران ٹربیونل کا ایک رکن شامل ہی نہیں ہوا۔ انہوں نے مفروضوں پر سزا نہیں ہو سکتی لیکن ناصر جمشید کے کیس میں ایسا کیا گیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں