پاکستانی نوجوان نے دنیا کی مشکل ترین گھوڑوں کی ریس مکمل کرلی

سیف ریس میں حصہ لینے والے کم عمر ترین گھڑسوار تھے ،ْان کے پاس سامان بھی موجود نہیں تھا ،ْحکام

ہفتہ 18 اگست 2018 13:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) پاکستانی نوجوان سیف نون نے 1000 کلو میٹر طویل مونگول ڈربی مکمل کرلی جسے دنیا کی مشکل ترین گھوڑوں کی ریس تصور کیا جاتا ہے۔اس ریس میں گھڑسوار منگولیائی گھوڑوں کا استعمال کرتے ہیں اور اس کے راستے کو انتہائی مشکل تصور کیا جاتا ہے ،ْسیف کے ایک رشتہ دار کے فیس بک پیج کے مطابق وہ ریس میں حصہ لینے والے کم عمر ترین گھڑسوار تھے اور ان کے پاس سامان بھی موجود نہیں تھا۔

(جاری ہے)

پوسٹ میں بتایا گیا کہ سیف کا ریس کے حوالے سے حفاظتی سامان ان تک پہنچ نہیں سکا، دیگر گھڑسواروں کی مدد سے وہ یہ ریس مکمل کرپائے لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی۔سوشل میڈیا پر تین روز قبل پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں سیف نے بتایا کہ کس طرح ریس کے دوران گھوڑے نے انہیں تین مرتبہ گرایا۔سوشل میڈیا پر سیف نون کے کارنامے کو بھرپور انداز میں سراہا جانے لگا ۔گینس کی جانب سے مونگول ڈربی کو دنیا کی سب سے لمبی ترین گھوڑوں کی ریس قرار دیا گیا ہے جہاں گھڑسوار صبح سے شام تک گھوڑوں پر سواری کرتے ہیں جبکہ ہر 40 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد گھوڑا تبدیل کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں