دورہ آسٹریلیا:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے وننگ کمبی نیشن کو ہدف بنالیا

احمد شہزاد اور عمر اکمل کو واپس بلالیا، سری لنکا کیخلاف ممکنہ سیریز میں بھی دونوں شامل ہونگے

بدھ 18 ستمبر 2019 00:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے اگلے برس آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے وننگ کمبی نیشن کو ہدف بنالیا۔اگلے برس اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے تمام ٹیمیں ون ڈے کے مقابلے میں زیادہ تر ٹی ٹوئنٹی میچز ہی کھیلیں گی۔

یہی معاملہ پاکستان ٹیم کا بھی ہے۔

(جاری ہے)

ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے وننگ کمبی نیشن کو اپنا ٹارگٹ بنا لیا ہے۔ ان کا ہدف اس میگا ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں میں اسی لیے شامل کیا گیا ہے کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں موقع دیا جائے کیونکہ دونوں کھلاڑی جارحانہ انداز میں کھیلنے کیلئے شہرت رکھتے ہیں۔دونوں کرکٹرز کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت کا امکان نہیں ہے، ون ڈے ٹیم میں افتخار احمد، محمد رضوان اور عابد علی کو موقع دیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں