قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے دوسرے راوٴنڈ کا پہلا روز مکمل
قائداعظم ٹرافی سیکنڈالیون ٹورنامنٹ کے دوسرے راوٴنڈ کا آغاز ہوگیا۔20 ستمبر بروز جمعہ سے شروع ہونے والا راوٴنڈ 22 ستمبر بروز اتوار تک جاری رہے گا
جمعہ 20 ستمبر 2019 21:42
سدرن پنجاب اور بلوچستان کے درمیان ڈرنگ اسٹیڈیم بہالپور میں جاری میچ کے پہلے روز میزبان ٹیم 218 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ دن کے اختتام تک بلوچستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 18 رنز بنائے۔ اس سے قبل میزبان ٹیم کے کپتان نوید یاسین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو دونوں اوپنرز 30 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ کپتان نوید یاسین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا وہ33 رنز اسکور کرسکے تاہم سدرن پنجاب کی جانب سے محمد محسن 46 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔پوری ٹیم 78.2 اوورز میں 218 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔
(جاری ہے)
بلوچستان کی جانب سے جلات خان اور اختر شاہ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
219 رنز کے تعاقب میں بلوچستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو دن کے اختتام تک 9 اوورز میں اس کے 2 کھلاڑی آوٴٹ ہوچکے تھے۔کریز پر موجود شہزاد ترین اور محمد جنید 18 کے مجموعی اسکور سے کھیل کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔نیشنل بنک اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کے پہلے روز خیبرپختونخوا کی پوری ٹیم 230 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی جبکہ سندھ کے 2 کھلاڑی آوٴٹ ہوکر پویلین واپس پہنچ چکے ہیں۔دن کے آغاز میں خیبرپختونخوا کے کپتان خشدل شاہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتو پوری ٹیم 230 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔خیبرپختونخوا کے وکٹ کیپر بیٹسمین سلمان آفریدی سیکنڈالیون ٹورنامنٹ کے دوسرے راوٴنڈ کے پہلے روز نصف سنچری اسکور کرنے والے واحد بیٹسمین #ہیں۔ انہوں 155 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے 53 رنز اسکور کیے۔آصف آفریدی نے 38 اور اسد آفریدی نے 37 رنز بنائے۔سندھ کی جانب سے عاشق علی ، حسن خان اور عدیل ملک نے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔دن کے اختتام تک سندھ کرکٹ ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 11 رنز بنائے۔ جاہد علی اور عاشق علی سندھ کی جانب سے آوٴٹ ہونے والے بیٹسمین ہیں۔
میر پور آزاد جموں و کشمیر میں سنٹرل پنجاب اور ناردرن کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ بارش سے متاثر ہوگیا۔ موسم کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے میچ میں دن بھر صرف 34 اوورز کا ہی کھیل ممکن ہوسکا۔ ناردرن کرکٹ ٹیم نے 86 رنز بنالیے اور اس کے 2 کھلاڑی آوٴٹ ہوچکے ہیں۔اس سے قبل سنٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے باوٴلنگ کا فیصلہ کیا۔ 26 کے مجموعی اسکور پر ناردرن کرکٹ ٹیم کے 2کھلاڑی آوٴٹ ہوچکے تھے۔تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے والے حسن رضا اور فیضان ریاض نے کچھ دیر ٹیم کوسنبھالا دیا تاہم 22 کے انفرادی اسکور پر حسن رضا ریٹائر ہوکر میدان سے باہر چلے گئے۔ دن کے اختتام پر ناردرن کرکٹ ٹیم کی جانب سے فیضان ریاض30 اور شعیب احمد 8رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان
کمشنر لاہور زید بن مقصود کا ترقیاتی کاموں کے جائزہ کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ
کمشنر لاہور زید بن مقصود کا انٹرمیڈیٹ امتحانات پارٹ ون کے پہلے پیپرکے حوالے سے کوپر روڈ کالج کا دورہ ..
جامع صفائی عمل کیلئے غیر قانونی ڈمپنگ سائٹس کا شہر سے خاتمہ ناگزیر ہے‘کمشنر لاہور زید بن مقصود
لاہور الیکٹرک کمپنی میں پابندی کے باوجود اہم تبادلے
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل ..
وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
حکومت پنجاب کا پتنگ بازی، غیر قانونی ہتھیاروں و دیگر قوانین پر نظرثانی کر نیکا فیصلہ
نوجوان کی بازیابی کیلئے دائر درخواست ، 9 مئی کو سی سی پی او لاہور کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات