وویمنز ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا ٹیم اعلان ،عروج ممتاز کپتان برقرار

پیر 12 جنوری 2009 21:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری۔2008ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹ ورلڈکپ اور بنگلہ دیش میں ہونیوالے تین ملکی ٹرائی سیریز کیلئے 14رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔پی سی بی وویمنز ونگ کی نئی انتظامیہ نے عروج ممتازکومیگاایونٹ کیلئے کپتان برقرار رکھنے کافیصلہ کیا ہے جبکہ ثناء میرنائب کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گی۔

(جاری ہے)

15رکنی سکواڈ میں بسمعہ معروف ، نین عابدی،ساجدہ شاہ، جویریہ خان ، ارمان خان ، بتول فاطمہ ، ناہید خان ، الماس اکرم ، اسمایہ اقبال ، قنتاجلیل ، نائلہ رضا اور سکھاں فیض ورلڈکپ اور تین ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگی۔

واضع رہے کہ3فروری سے بنگلہ دیش میں ہونیوالی تین ملکی سیریز میں پاکستان اور مبزبان بنگلہ دیش سمیت سری لنکاکی کرکٹ ٹیم شرکت کررہی ہے جبکہ خواتین کرکٹ ورلڈکپ7مارچ سے شروع ہورہاہے۔پی سی بی ویمن ونگ کی نئی چیئرپرسن شریں جاوید نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ملک بھر میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد کیا جہاں عاقب جاوید اور اعجازاحمد نے نوجوان لڑکیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا تاہم میگا ایونٹ کیلئے اعلان کردہ قومی ٹیم ایشیا کپ میں بری طرح پر شکست سے دوچار ہونیوالی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں