ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تاجہ زئی کی درخواست پر حکومت نے ہسپتال میں سینٹرلائزڈ آکسیجن پلانٹ لگانے کی منظوری دیدی

پیر 17 مئی 2021 17:08

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تاجہ زئی کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شمس الرحمان کی درخواست پر صوبائی حکومت نے ہسپتال میں سینٹرلائزڈ آکسیجن پلانٹ لگانے کی منظوری دے دی ، یہاں ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ایس ڈاکٹر شمس الرحمان نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا کو ایک مراسلہ ارسال کرتے ہوئے آگاہ کیا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں اور عالمگیر وبا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایچ ڈی یو سروسز آٹھ بیڈز سی20بیڈز تک بڑھا دی گئی ہیں اس کے علاوہ وبا سے متاثرہ مریضوں کے لئی40بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ الگ سے قائم کیا گیا ہے ، اس لئے آکسیجن کی بڑھتی ہوئی ضرورت پورا کرنے کے لئے سینٹرلائزڈ آکسیجن پلانٹ/ٹینک لگانے کی اشد ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر مذکورہ پلانٹ لگانے کی مظوری دیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ جلد ہی ماہرین کی ایک ٹیم اس سلسلے میں ہسپتال کا دورہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں