سیف اللہ برادران اور پی ٹی آئی کے متفقہ امیدوار ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے پی کے 92 پر جے یو آئی ف کو شکست دیدی

جمعرات 26 جولائی 2018 20:21

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2018ء) سیف اللہ برادران اور پی ٹی آئی کے متفقہ امیدوار برائے پی کے 92ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان جے یو ائی ف کے انتہائی مضبوط امیدوار سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک نور سلیم خان کو 10025ووٹوں سے ہراتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی ہے غیر حتمی نتائج کے مطابق ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے 38475ووٹ جبکہ مخالف امیدوار ملک نور سلیم خان نے 28450ووٹ حاصل کئے ہیں اس طرح ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے بہت واضح اکثریت سے پی کے 92کے انتخابات جیت لئے ہیں۔

سینئر پارلیمنٹرین ہمایون سیف اللہ خان اور کامیابی کے بعد نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے میڈیا سے اور مبارکباد دینے والوں سے بات چیت کرتے ہوئے حلقے کے تمام غیور عوام کا ان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام نے مخالفین کے دولت کی ریل پہل کو مسترد کرتے ہوئے اپنے ضمیر کے مطابق اپنے ووٹون کی طاقت سے مخالف امیدوار کو عبرتناک شکست سے دو چار کر دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا انشاء اللہ وہ اس پر پوری اترنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کرتے ہوئے ان کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائو ں گا ۔

(جاری ہے)

ہمایون سیف اللہ خان نے کہا کہ ضلع کے عوام نے قومی اسمبلی اور دیگر صوبائی حلقوں پر پی ٹی ائی امیدواروں کی بجائے جے یو ائی ف کے امیدواروں کو کامیاب کرکے اپنے پاوںکلہاڑی پر ماری ہیں جو کہ انتہائی بد قسمتی کا مقام ہے ۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں