سماجی حلقوں کا نیشنل بینک آف پاکستان کے اوقار کار تبدیل کرنے کا مطالبہ

جمعہ 3 جولائی 2020 20:10

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) ضلع لکی مروت کے سماجی حلقوں نے نیشنل بینک آف پاکستان کے اعلی حکام سے بینکوں کے اوقات کارتبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ اعلی حکام نے بینکوں کے کھولنے کے لئے 10بجے کاوقت مقررکیا ہے جس سے بینک صارفین کوشدیدمشکلات کا سامناہیانہیں فوری طور پر 9 بجے مقررکیاجائے انہوں نیکہا کہ سخت گرمی کا موسم ہے جب کہ بینکوں کے اوقات کار 10 بجے مقرر ہے جس کی وجہ سے بوڑھے مردوخواتین سمیت دیگرصارفین کوشدیدمشکلات کا سامناہے صرف یہی نہیں بلکہ بینکوں کے سامنے سایہ کا کوئی انتظام موجود نہیں ہے انہوں نے نیشنل بینک آف پاکستان کے اعلی اور بنوں ریجن کی انتظامیہ سے بینکوں کے اوقات کار 10 بجے کی بجائے 9 بجے مقررکیاجائے تاکہ بینک صارفین کو کوئی دشواری سامنا نہ ہو۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں