لکی مروت،محکمہ جنگلی حیات نے نایاب پرندوں کے چوزوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

برڈ سمگلروں کے قبضے سے شتر مرغ، مور اور چکور کے بچے برآمد

پیر 6 جولائی 2020 21:52

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) محکمہ جنگلی حیات نے نایاب پرندوں کے چوزوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے برڈ سمگلروں کے قبضے سے شتر مرغ، مور اور چکور کے بچے برآمد کرلئے ۔

(جاری ہے)

خفیہ ذرائع سے پرندوں کی سمگلنگ کی اطلاع ملنے پر رینج آفیسر میر اسلم خان کی سربراہی میں جنگلی حیات کے اہلکاروں نے بنوں ڈیرہ روڈ پردرہ پیزو کے نزدیک وانڈہ بنوچی چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران گاڑی کی تلاشی کے دوران شتر مرغ کی2، مور کا ایک اور چکور کی6چوزے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں