لکی مروت ، ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ،آٹھ زخمی

جمعہ 23 جولائی 2021 17:00

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) ضلع لکی مروت کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق اور8دیگر زخمی ہوگئے ۔انڈس ہائی وے پر کرم پل کے نزدیک دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک کی شناخت حافظ اللہ (14سال) ساکن افغانستان کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے کی شناخت فوری طور پر نہ ہوسکی ۔

لاشیں اور زخمی ناصر(21سال) سکنہ نتھو خیل نورنگ میں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تجوڑی میں موٹر سائیکل اور سائیکل کے درمیان ٹکر سے 71سالہ سخی مرجان سکنہ تجوڑی زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے سول ہسپتال تجوڑی منتقل کردیا گیا۔ گنڈی چوک کے دو موٹر سائیکلوں میںتصادم سے چار افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں اسلم خان عمر 23 سال، دانش عمر 14، شاہ قیاز عمر 21 سال اور، زاہد اللہ عمر 24 سال شامل ہیں۔ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے بر وقت رسپانس کرکے زخمیوں کو طبی ابتدائی امداد فراہم کرکے تحصیل ہسپتال نورنگ منتقل کردیا ۔منجی والا روڈ پر موٹر سائیکل اورآٹو رکشہ کے درمیان تصادم سے نعمان اور وقاص زخمی ہوگئے ۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں