بھائی نے بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا کر حاملہ کر دیا

14 سالہ لڑکی نے بچے کو جنم دے دیا، والد کی درخواست پر ملزم گرفتار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 9 دسمبر 2019 12:58

بھائی نے بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا کر حاملہ کر دیا
لالہ موسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09دسمبر2019ء) سگے بھائی نے بہن کو زدیاتی کا نشانہ بنا کر حاملہ کر دیا،ناجائز بچے کی پیدائش کا بھی انکشاف ہوا ہے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق لالہ موسیٰ کے علاقے لالہ زار میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کے رونگٹے کھڑے کر دئیے ہیں۔لالہ زار کالونی میں بھائی نے اپنی ہی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کے بعد وہ حاملہ ہو گئی۔

سفاک بھائی کی عمر 17سال بتائی گئی ہے۔17 سالہ احمد 14 سالہ حنا کے ساتھ زیادتی کرتا رہا۔حنا نامی لڑکی نے کچھ روز قبل بچے کو جنم دیا۔حنا کا کہنا ہے کہ بھائی مجھے خاموش رہنے کے لیے دھمکیاں دیتا رہا۔بچہ پیدا ہونے کے بعد جب لڑکی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے انکشاف کیا کہ اس بچے کا باپ اس کا اپنا بھائی ہے۔

(جاری ہے)

لڑکی کے الزام کے بعد والد نے بیٹے کے خلاف درخواست درج کروائی۔

لالہ زار کالونی میں بھائی کے خلاف سگی بہن سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس نے فوری ریڈ کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ پولیس نے اس سلسلے میں ملزم سے تفتیش کا بھی آغاز کر دیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا تھا جہاں بھائی نے اپنی ہی بہن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

سیالکوٹ میں پولیس نے کئی ماہ تک اپنی کم عمر بہن کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم اپنی کم عمر بہن کے ساتھ گھر کے ایک کمرے میں مبینہ طور پر جنسی فعل کرتا رہا کہ ایک بار لڑکی نے شور مچا دیا جس کے بعد والدہ اور ملزم کی اہلیہ موقع پر پہنچ گئیں اور سفاک بھائی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔واضح رہے اس سے قبل راولپنڈی میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں بھائی نے بہن کے ساتھ زیادتی کی۔ راولپنڈی کے علاقے آریا محلے میں پندرہ سالہ بہن کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے بھائی کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں