لالہ موسیٰ،ڈپٹی کمشنر کا ڈی پی او کے ہمراہ رمضان بازار ظہورالہی اسٹیڈیم، شاہ جہانگیرروڈ کا دورہ

پیر 25 اپریل 2022 16:13

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2022ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کا ڈی پی او عمر سلامت کے ہمراہ رمضان بازار ظہورالہی اسٹیڈیم، شاہ جہانگیرروڈ کا دورہ۔ رمضان بازاروں میں لگائے گئے مختلف سٹالز اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق رمضان بازاروں میں 10 کلوگرام آٹا کا تھیلا 400 روپے گھی مارکیٹ ریٹ سے 50 روپے کم اور چینی 75 روپے فروخت کی جارہی ہے،اب تک دس کلو گرام آٹا کے 1 لاکھ 7 ہزار 689 تھیلے رمضان بازاروں میں سپلائی کئے گئے جبکہ 1 لاکھ 3 ہزار 83 تھیلے فروخت ہو چکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتایا کہ ضلع گجرات کے لئے 501 میٹرک ٹن چینی کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے،353 میٹرک ٹن چینی گجرات پہنچ چکی ہے جس میں سے 203 میٹرک ٹن چینی فروخت ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں وافر مقدار میں آٹا چینی سمیت تمام اشیاء خوردونوش کی ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی یقینی بنائی جارہی ہے جبکہ معیار کو برقرار رکھنے کیلئے افسران باقاعدگی سے رمضان بازاروں کا دورہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں شہریوں کو ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس پر معیاری پھل اور سبزیاں فراہم کی جارہی ہیں، اس کے علاوہ دیگر کریانہ آئٹمز پر بھی شہریوں کو رعایت فراہم کی جارہی ہے۔\378

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں